سعودی عرب ك شہر رياض میں قرآن كريم كے خصوصی تعليمی سنٹر كا افتتاح

IQNA

14:20 - December 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1859927

سعودی عرب ك شہر رياض میں قرآن كريم كے خصوصی تعليمی سنٹر كا افتتاح

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں "امير مسلمان بن عبدالعزيز"نامی حفظ، تفسير اور تجويد قرآن كريم كے خصوصی تعليمی سنٹر كا افتتاح ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ " الاقتصادیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس خصوصی تعليمی سنٹر میں حفظ، تجويد اور تفسير قرآن كريم كے خصوصی كورسز منعقد ہوں گے یہ قرآنی سنٹر ۱۰ مہينے كے عرصے میں تعمير ہو گا۔
اس قرآنی سنٹر كی نگران كمیٹی كے سربراہ "ناصر بن علی القطامی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس سنٹر كے خصوصی قرآنی كورسز میں سعودی عرب كے بعض ماہرين اور اسپيشلسٹ افراد حفظ، تفسير اور تجويد قرآن كريم كی تعليم دیں گے۔
506924

نظرات بینندگان
captcha