اردن كی "آل بيت" يونيورسٹی میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

اردن كی "آل بيت" يونيورسٹی میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

13:31 - December 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1859935
قرآنی سرگرمياں گروپ: اردنی يونيورسٹيوں كی آرٹ اور ثقافتی يونين كی كوشش سے اس ملك كے صوبے "مفرق" كی "آل بيت" يونيورسٹی میں حفظ قرآن كريم كا مقابلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آل بيت يونيورسٹی میں ۸ دسمبر بروز منگل كو شروع ہونے والا مقابلہ ۹ دسمبر بروز بدھ كو اختتام پذير ہوا ہے۔
اس مقابلے میں اردن كی آل بيت، حسين بن طلال، طفيلہ ٹيكنيكل يونيورسٹی، فيلاڈ لفيا، يرموك، ہاشمیہ، علوم اور ٹيكنيكل يونيورسٹيوں كے طلباء نے حصہ ليا ہے۔
اردن كے كالجوں كے انسانی امور كے نائب صدر نے اس پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے مقابلے اردنی طلباء كے درميان خلاقيت ايجاد كرنے كابہترين ذريعہ ہیں۔
506805

نظرات بینندگان
captcha