بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اس ملك كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آل بيت يونيورسٹی میں ۸ دسمبر بروز منگل كو شروع ہونے والا مقابلہ ۹ دسمبر بروز بدھ كو اختتام پذير ہوا ہے۔
اس مقابلے میں اردن كی آل بيت، حسين بن طلال، طفيلہ ٹيكنيكل يونيورسٹی، فيلاڈ لفيا، يرموك، ہاشمیہ، علوم اور ٹيكنيكل يونيورسٹيوں كے طلباء نے حصہ ليا ہے۔
اردن كے كالجوں كے انسانی امور كے نائب صدر نے اس پروگرام میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے مقابلے اردنی طلباء كے درميان خلاقيت ايجاد كرنے كابہترين ذريعہ ہیں۔
506805