قيروان میں "مذہبی آئين اور معنوی زندگی" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

قيروان میں "مذہبی آئين اور معنوی زندگی" نامی بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

18:33 - December 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1860678
بين الاقوامی گروپ: تيونس كے شہر قيروان میں ۱۴ دسمبر كو "مذہبی آئين اور معنوی زندگی" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Tunis Online News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قيروان كی وزارت تعليم وٹيكنالوجی كی كوششوں سے یہ سيمينار "۲۰۰۹ء میں قيروان اسلامی وثقافتی دارالحكومت" كے جشن كے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالك كے مسلمان محققين، علماء اور دانشور شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں انسان كے معنوی پہلوؤں اور اعمال، آداب اور مذہبی پروگراموں كی انجام دہی میں معنوی ضرورتوں كو پورا كرنے كے لئے اس كی رغبت پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
لبنانی عيسائی پادری "پل دھبا" كی "اسلام اور عيسائيت، شناخت انسان كے مشتركہ نكات" كے موضوع پر تقرير كے ذريعے اس سيمينار كا افتتاح كریں گے۔
507297

نظرات بینندگان
captcha