تعليم قرآن كريم كا نيا بننے والا مركز قطر كی وزارت اوقاف كی تحويل میں

IQNA

18:21 - December 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1860680

تعليم قرآن كريم كا نيا بننے والا مركز قطر كی وزارت اوقاف كی تحويل میں

بين الاقوامی گروپ: قطركے ادارہ امور عالم المنفعۃ كے توسط سے خواتين كے لیے نيا بنايا جانے والے تعليم قرآن كا سنٹر اس ملك كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی تحويل میں دے ديا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Peninsula" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سنٹر كی عاليشان عمارت جديد اور قديمی معماری كی ياد دلاتی ہے اور قطر كے دارالحكومت دوحہ میں بننے والی یہ دومنزلہ عمارت ۴۵۰۰ مربع میٹر سے زائد جگہ پر بنائی گئی ہے۔
اس قرآنی سنٹر كی تعمير كا مقصد قرآن كريم كے حفظ اور اس كےمعانی میں غوروفكر كرنے كے لئے خواتين كو جذب كرنا ہے۔
507190

نظرات بینندگان
captcha