بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں جديد دور میں دينی تربيت، دينی تعليات اور بين الاقوامی قوانين، اقليتوں كے حقوق اور صلح آميز زندگی جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
يونيسكو كے قومی كميشن اور تہران يونيورسٹی كے بين الاقوامی دينی مطالعاتی سنٹر كی جانب سے منعقد ہونےوالے اس سيمينار میں محكمہ تعليم و تربيت كے شعبہ ورزش، اسلامی معارف اور تھيالوجی يونيورسٹی، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے اديان كے مابين گفتگو سنٹر، وزارت علوم، تحقيقات اورٹيكنيكل كے سماجی اور ثقافتی مطالعاتی تحقيقی سنٹر اور تہران يونيورسٹی كے تربيتی علوم اور سائيكالوجی انسٹیٹيوٹ شركت كر رہے ہیں۔
507213