ہالينڈ میں فلسطينيوں كے حقوق كی حامی انجمن كی تشكيل

IQNA

ہالينڈ میں فلسطينيوں كے حقوق كی حامی انجمن كی تشكيل

11:44 - December 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1860974
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی سابقہ حكومت كے بعض سياسی حكام اور وزراء نے ايك انسان دوستانہ اقدام كرتے ہوئے اس ملك میں فلسطينی عوام كے حقوق كی حامی انجمن كو تشكيل ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہالينڈ كے سابقہ وزير اعظم "دريس وان آگت" اس انجمن كے سربراہ ہیں اور اس انجمن كی تاسيس كا مقصد فلسطينی عوام كا دفاع اور مشرق وسطی میں عدل وانصاف پر مبنی سياسی حاكميت كے لئے كوشش كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مشرق وسطی كے موجود مسائل كو امريكہ تنہا حل نہیں كر سكتا اور يورپی يونين كو اس مسئلہ كے حل كے لئے تعاون كرنا چاہیے۔
بعض يورپی ممالك نے مسئلہ فلسطين كے بارے میں يكطرفہ سياست اپنا ركھی ہے اور صہيونی حكومت پر دباؤ ڈالنے سے ڈرتے ہیں۔
508007

نظرات بینندگان
captcha