بيروت میں قائد انقلاب اسلامی كے قرآنی خطابات كی سی ڈی منظر عام پر آ گئی
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی جمعيت قرآن كريم كی كوششوں سے لبنان كے دارالحكومت بيروت میں قائد انقلاب اسلامی كے قرآنی خطابات كی سی ڈی تيار ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے جس كا نام "الخطاب القرآنی للامام الخامنئی" ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس سی ڈی میں حضرت معصومہ(س) كی ولادت با سعادت سے ايران كی قرآنی محققہ خواتين كے ہزاروں كے اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی ايران حضرت آيت اللہ سيد علی خامنہ ای كی تقرير كو عربی زبان میں ركھا گيا ہے۔
لبنان كی جمعيت قرآن كے عہديدار اس قرآنی سافٹ ويئر كی اہميت كے پيش نطر اسے لبنان كے مختلف علاقوں میں تقسيم كریں گے۔
508115