امريكہ كی رياست كيليفورنيا میں ايك مسجد كی بے حرمتی

IQNA

امريكہ كی رياست كيليفورنيا میں ايك مسجد كی بے حرمتی

13:43 - December 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1863153
بين الاقوامی گروپ: ۱۷ دسمبر ۲۰۰۹ء كو امريكہ كی رياست كيليفورنيا كے شہر "Azusa'' میں نامعلوم افراد نے مسجد فاتحہ میں داخل ہو كر قرآن مجيد اور دينی كتابوں كی بے حرمتی كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "timeturk" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان افراد نے مسجد كے دروازوں اور كھڑكيوں كو توڑنے كے بعد مسجد میں موجود قرآنی نسخوں، جائے نمازوں اور دينی كتابوں كی بے حرمتی كی ہے اور مسجد كی ديواروں اور مين گیٹ پر اسلام كے خلاف جاكنگ كی ہے۔
ياد رہے كہ گذشتہ چند ہفتوں كے دوران امريكہ میں مساجد اور اسلامی مراكز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
510913

نظرات بینندگان
captcha