"قرآن مجيد انسانی تاريخ كی سب سے بڑی كتاب" كے موضوع پر تركی میں سيمينار كا انعقاد

IQNA

16:59 - December 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1864320

"قرآن مجيد انسانی تاريخ كی سب سے بڑی كتاب" كے موضوع پر تركی میں سيمينار كا انعقاد

قرآنی سرگرمياں گروپ: ۱۷ دسمبر ۲۰۰۹ء كو نئے ہجری قمری سال كی مناسبت سے تركی كی رياست "سمسون" كے شہر "بفرا" میں (قرآن مجيد انسانی تاريخ كی سب سے بڑی كتاب" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كا اہتمام امام خاطب اسلامی اسكولوں كی انجمن نے كيا تھا۔
اس سيمينار كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا تركی كے ممتاز قاری اور حافظ (Cihan Kodal) نے قرآنی آيات كی تلاوت كی اس كے بعد امام خاط اسلامی اسكولوں كی انجمن كے سربراہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا اس جديد سال میں مسلمانوں كو جس چيز كی سب سے زيادہ ضرورت ہے وہ اتحاد و وحدت ہے اس سيمينار میں بعض ديگر شخصيات نے بھی خطاب كيا۔
510919

نظرات بینندگان
captcha