تركی میں "اسلام اور حقوق بشر" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "اسلام اور حقوق بشر" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:29 - December 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1866382
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے دارالحكومت "انقرہ" میں اسلام اور حقوق بشر" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا اس سيمينار كا اہتمام انجمن مطالعات اجتماعی نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "risalehaber" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی میں اجتماعی امور كے ماہر "Nezir Akyesilmen" نے اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انسانی حقوق دينی تعليمات سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے كہا كہ آزادی، زندگی اور مالكيت جيسے انسانی حقوق دينی تعليم سے مربوط ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر انسانی حقوق كو اخلاقی پہلو سے ديكھا جائے تو اس سلسلے میں پيغمبر اسلام(ص) كا فرمان ہے كہ بہترين شخص وہ ہے كہ جس كے ہاتھ اور زبان سے دوسرے امان میں ہوں۔
515483

نظرات بینندگان
captcha