كويت میں قرائت اور حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلوں كا اہتمام
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف نے خبر دی ہے كہ آئندہ سال ۱۱ مارچ سے ۲۰ مارچ تك اس ملك میں قرائت اور حفظ قرآن كے بين الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كے وزير اوقاف و مذہبی امور شيخ راشد حمود نے كہا كہ یہ ۱۰ روزہ قرآنی مقابلے كويت كے ولی عہد شيخ "صباح الاحمد الجابر الصباح" كی نظارت میں منعقد ہوں گے۔
515518