ليبيا كے نامور قراء اور حفاظ كی طرابلس میں قدردانی

IQNA

ليبيا كے نامور قراء اور حفاظ كی طرابلس میں قدردانی

13:49 - December 31, 2009
خبر کا کوڈ: 1867061
بين الاقوامی گروپ: دنيا كے مختلف ممالك میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والے ليبيا كے قراء اور حفاظ كے اعزاز میں طرابلس میں ايك باوقار تقريب منعقد ہوئی جس میں ان كی قدردانی كی گئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العرب آن لائن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تقريب ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں مسجد "مولای محمد" میں منعقد ہوئی جس میں ليبيا كے ادارہ اوقاف و امور زكوۃ كے سرپرست "عبدالسلام" اور ديگر افراد نے شركت كی۔
عبدالسلام نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ليبيا كا ادارہ اوقاف و امور زكوۃ آئندہ سال ان نامور قراء اور حفاظ كو فريضہ حج كی ادائيگی كے لئے سعودی عرب لے كر جائے گا۔
516095

نظرات بینندگان
captcha