قرآنی سرگرمياں گروپ: ۲۹ دسمبر ۲۰۰۹ء كو زمبابوے كے شہر بندورا میں اسلامك سنٹر كاسنگ بنياد ركھا گيا اس حوالے سے منعقدہ تقريب میں زمبابوے میں ايرانی سفير اور ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير "رسول مؤمنی" نے خطاب كيا انہوں نے اپنے خطاب میں افريقہ كے محروم ممالك كے بارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نقطہ نظر كو بيان كيا۔
ياد رہے كہ شہر "بندورا" میں یہ اسلامك سنٹر جوانوں كی دينی ضروريات كو پورا كرنے كے لئے تعمير كيا جا رہا ہے۔
516341