مصر میں كتاب "قرآن كريم اور علم نفسيات" كی دوبارہ اشاعت

IQNA

13:24 - January 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1867602

مصر میں كتاب "قرآن كريم اور علم نفسيات" كی دوبارہ اشاعت

بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم كی نظر میں علم نفسيات كا جائزہ لينے كےموضوع پر كتاب "قرآن كريم اور علم نفسيات" دسویں مرتبہ شائع ہوئی ہے جسے قاہرہ "دارالشروق" پبليكيشنز نے شائع كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كو مصری قرآنی محقق اور ماہر نفسيات "محمد عثمان نجاتی" نے تحرير كيا ہے۔
انہوں نے اس كتاب میں قرآن كريم كی نظر میں نفسياتی اور روحانی اعتراض ومقاصد كا تجزیہ و تحليل كيا ہے۔
اس كے علاوہ اس كتاب میں قرآن كريم كی نظر میں احساسات اور جذبات جيسے موضوعات كو تحرير كيا گيا ہے جيسے خوف، رن والم، عشق، خوشی، نفرت، حسد، پشيمانی وغيرہ جيسے موضوعات پر بھی تحرير كيا گيا ہے۔
517126

نظرات بینندگان
captcha