بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ھارواڈ يونيورسٹی كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے ھارواڈ يونيورسٹی كے مشرق وسطی كے مطالعاتی گروپ كی كوششوں اور مغرب میں انجمن اسلام كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں موجودہ دور كی اسلامی فقہ میں عورت كا مقام، جديد فقہی قوانين كی ايجاد میں خواتين كا كردار، مغرب میں مسلمان عورت كا كردار اور عالم اسلام میں مسلمان عورت كا كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
516872