الجزائر كی علماء كونسل كی مصر اور غزہ كے درميان ديوار كی تعمير كی مذمت

IQNA

الجزائر كی علماء كونسل كی مصر اور غزہ كے درميان ديوار كی تعمير كی مذمت

13:31 - January 02, 2010
خبر کا کوڈ: 1867612
بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی علماء كونسل نے ۳۱ دسمبر كو اپنے ايك بيانیے میں مصر اورغزہ كے درميان ديوار كی تعمير كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے dunyabulteni كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے مسلمان علماء نے اپنے ايك بيانیے میں مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار بنانے كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ پر اسرائيلی حملوں كو ايك سال گزر چكا ہے اور ابھی تك غزہ كے لوگوں كا زخم ٹھيك نہیں ہوا ہے كہ ديوار بنانے كی نئی خبر نے ان كے زخموں پر نمك چھڑكا ہے اور ايك اسلامی حكومت كی جانب سے لوہے كی ديوار بنانے سے ہر مسلمان كی پيشانی پر كلنگ كا ٹيكہ ہے۔
الجزائر كی مسلمان علماء كونسل نے مزيد كہا ہے كہ اس ديوار كی تعمير سے غزہ كے مظلوم عوام مزيد مشكلات میں گھر جائیں گے اور ان كا دوسرے ممالك سے ارتباط كٹ جائے گا لہذا ہم الازہر يونيورسٹی اور مصر كے مسلمان علماء سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ اس اقدام كا مقابلہ كریں۔
516886

نظرات بینندگان
captcha