دمشق میں "ايران اور سوریہ كے مقدس مقامات پر ايك نظر" نامی نمائش كا انعقاد

IQNA

13:59 - January 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1868133

دمشق میں "ايران اور سوریہ كے مقدس مقامات پر ايك نظر" نامی نمائش كا انعقاد

فن وثقافت گروپ: سوریہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۲۸ دسمبر سے اس ثقافتی سنٹر كے ہال میں "ايرانی اور سوریہ كے مقدس مقامات پر ايك نظر" نامی نمائش لگائی گئی ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ايران اور سوریہ كے مقدس مقامات كے ۵۰ سے زائد سائن بورڈز ركھے گئے ہیں۔
ان سائن بورڈز پر اموی مسجد، دمشق اور ديگر شہروں كے كليسا، حضرت زينب(ع) اور حضرت رقیہ كے حرم ہائے مبارك، باب الصغير قبرستان، حضرت امام رضا(ع) كے مرقد مطہر، حضرت عبدلعظيم حسنی(ع) كا روضہ مطہر اور حضرت معصومہ (ع) اور ديگر امام زادوں كے روضہ ہائے مطہر دكھائے گئے ہیں۔
517453

نظرات بینندگان
captcha