امام حسين علیہ السلام انسائيكلوپیڈيا كی تدوين ايك علمی انقلاب اور عظيم تبليغ ہے

IQNA

14:04 - January 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1868143

امام حسين علیہ السلام انسائيكلوپیڈيا كی تدوين ايك علمی انقلاب اور عظيم تبليغ ہے

بين الاقوامی گروپ: بغداد يونيورسٹی كے مطالعات اسلامی كے پروفيسر "اياد محمد علی" امام حسين علیہ السلام انسائيكلوپیڈيا كی تدوين كو ايك علمی انقلاب اور بہت بڑی تبليغ قرار ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اياد محمد علی نے سٹلائٹ چينل "العالم" سے گفتگو كرتے ہوئے اس بارے میں كہا ہے كہ یہ انسائيكلوپیڈيا ۶۰۰ جلدوں میں شائع ہو گا كہ ابھی تك اس كی ۶۰ جلدیں نشر ہو چكی ہیں۔
انہوں نےمزيد كہا ہے كہ یہ انسائيكلوپیڈيا لندن كے حسينی(ع) تحقيقی سنٹر میں بعض شيعہ محققين كی كوششوں اور حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد صادق كربالسی" كی سرپرستی میں تحرير كيا جا رہا ہے اور اس انسائيكلوپیڈيا كی تدوين قيام امام حسين علیہ السلام كی تعليمات اور اقدار كی وضاحت میں بہت ہم كردار ادا كرے گا۔
517267

نظرات بینندگان
captcha