قطر كی بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی سافت ويئر كی نمائش

IQNA

قطر كی بين الاقوامی كتب نمائش میں قرآنی سافت ويئر كی نمائش

13:49 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868633
بين الاقوامی گروپ: قطر كی بين الاقوامی كتب نمائش میں سوریہ كے "دارالرشيد" پبليكيشنز كی تيار كردہ قرآنی سافٹ ويئر كو ركھا گيا ہے جسے لوگوں نے بہت پسند كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سافٹ ويئر میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے قرآن كريم كی تمام آيات كی تجويد، قرائت اور اعراب گزاری كو دكھايا گيا ہے۔
سوریہ كے "دارالرشيد" پبليكيشنز كے انچارج "عدنان الحمصی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كرتے ہوئے اس قرآنی سافٹ ويئر میں صحيح طريقے سے حفظ قرآن كريم "چند مشہور قراء كی تلاوت كو سننے اور قاری كی آواز كو ريكارڈ كرنے كی سہولت بھی موجود ہے اس كے علاوہ اس سافٹ ويئر میں قرآنی الفاظ كی تشريح اور قرآنی آيات كی مكمل تفسير بھی موجود ہے۔
517775

نظرات بینندگان
captcha