تاتارستان میں انٹرنیٹ پر قرآن كريم كی تعليم كا افتتاح

IQNA

تاتارستان میں انٹرنیٹ پر قرآن كريم كی تعليم كا افتتاح

13:53 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868636
بين الاقوامی گروپ: تاتارستان كے دارالحكومت "قازان" كی اسلامی يونيورسٹی كے تعليم قرآن كريم كے سنٹر "خفيظوف" انٹرنیٹ پر حفظ اور قرائت قرآن كريم كی تعليم كا افتتاح كر رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "cnobbi" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ خفيظوف قرآن سنٹر كے انچارج "ابراہيم صابروف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ قرآن كريم كے حفظ كا شوق ركھنے والے تمام لڑكے اور لڑكياں اس تعليمی كورس میں شركت كرنے كے لئے نام لكھوا سكتے ہیں۔
صابروف نے مزيد كہا كہ جو لوگ ان كلاسوں میں شركت كریں گے تو اس كے مكمل ہونے كے بعد وہ امتحان میں شركت كریں گے اور جن افراد نے نماياں پوزيشن حاصل كی انہیں سرٹيفكیٹ بھی ديا جائے گا۔
517901

نظرات بینندگان
captcha