كويت میں اسلامی آرٹز كی بين الاقوامی نمائش كا آغاز
بين الاقوامی گروپ: كويت كے اسلامی آرٹز سنٹر میں ۴ جنوری سے اسلامی آرٹز كی بين الاقوامی نمائش كا آغاز ہوا ہے جو ۱۱ جنوری تك جاری رہے گی اور اس میں ايرانی ماہرين آرٹ شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "دارالحياۃ" كے حوالے نقل كيا ہے كہ كويت كی اسلامی آرٹز كی بين الاقوامی نمائش ہر دو سال میں ايك مرتبہ لگائی جاتی ہے اور اس میں ماہرين آرٹز كے مختلف ثقافتی اورآرٹ فن پاروں كو ركھا جاتا ہے۔
اس نمائش میں عربی اور اسلامی ممالك كے بعض خطاط بھی شريك ہو كر اپنی خطاطی كے سائن بورڈ پيش كریں گے۔
518325