اردن كی اسلامی ثقافت اور تفكر اسمبلی، اسلامی پروگراموں كو پروڈيوس كر رہی ہے

IQNA

11:33 - January 05, 2010
خبر کا کوڈ: 1868976

اردن كی اسلامی ثقافت اور تفكر اسمبلی، اسلامی پروگراموں كو پروڈيوس كر رہی ہے

بين الاقوامی گروپ: اردن میں اسلامی كی ترويج كی غرض سے تاسيس ہونے والی اسلامی ثقافت اور تفكر اسمبلی ايك بين الاقوامی كمپنی سے تعاون كے سمجھوتے پر دستخط كر كے اسلامی پروگراموں كو پروڈيوس كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سمجھوتے كا مقصد اسلام كے حقيقی چہرے اور تفكر كا تعارف كروانا اور دين اسلام كی اعلی تعليمات كی ترويج كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اس اسمبلی كے سيكرٹری جنرل "مروان فعوری" اور انٹرنيشنل كمیٹی "ماياد میڈيا" كے سربراہ "سميع ابوشنب" نے اس سمجھوتے پر دستخط كیے ہیں۔
مروان فعوری نے دستخط كرنے كے بعد ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ثقافت و تفكر اسمبلی اس سمجھوتے پر دستخط كرنے كےبعد ايسے مختلف قسم كے پروگرام كو پروڈيوس كرے گی جن میں مختلف اسلامی مباحث كو بيان كيا جائے گا۔
518285

نظرات بینندگان
captcha