بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Two Circles" سائٹ كے حوالےسے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كی اسلامی فقہ اكیڈمی كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں نامور اسلامی شخصيات نے شركت كرتے ہوئے اسلام سے خوفزدہ كرنے اور اقليتوں كے حقوق كے بارے میں تقارير كی ہیں۔
ہندوستان كی فقہ اسلامی اكیڈمی كے سيكرٹری جنرل "خالد صفی الدين رحمانی" نے اسلامی ممالك میں اقليتوں كے حقوق، غير اسلامی ممالك میں مسلمانوں كے حقوق اور اقليتوں كے حقوق كے احترام كی اہميت كے بارے میں تقرير كی ہے۔
ہندوستان كی انجمن علماء كے سربراہ "عثمان منصور پوری" نے بھی اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے مغربی ممالك میں مسلمان اقليتوں كے حالات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مغربی حكومتوں كے جمہوريت كے نعرے لگانے كے باوجود ان ممالك میں مسلمان انتہائی سخت حالات گزار رہے ہیں اور ان كے حقوق كا احترام نہیں كيا جاتا۔
518453