بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "صوت العراق" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مہدی الكربلائی نے ۳ جنوری كو كربلا معلی میں ايك پريس كانفرنس كے دوران سعودی شدت پسند وہابی عالم دين "محمد العريفی" كے بيان پر رد عل كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ وہابی شدت پسند گروپ عراق میں شيعہ وسنی افراد كے قتل عام كا ذمہ دار ہے اور ہم اس توہين اور كفر كے فتوے لگانے والے وہابی علماء كی تمام تر ذمہ داری سعودی عرب كی حكومت كو جانتے ہیں۔ الكربلائی نے مزيد كہا ہے كہ آيت اللہ سيستانی كی شان ومنزلت اس سے كہیں بالا تر ہے كہ وہ اس قسم كے بہيودہ اور باطل اظہارات كا جواب دیں كيونكہ یہ مرجع عاليمقام شيعہ عالم شيعہ وسنی مسلمانوں حتی كہ غير مسلموں كے درميان انتہائی عظمت كے حامل ہیں۔
518438