برونائی میں ايشيا اور بحرالكاہل كے مسلمان جوانوں كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

برونائی میں ايشيا اور بحرالكاہل كے مسلمان جوانوں كے سيمينار كا انعقاد

14:16 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869645
بين الاقوامی گروپ: برونائی كے شہر "گدانگ" كے انٹرنيشنل ہوٹل "ريزقان" میں ۱۲ سے ۱۴ جنوری تك ايشيا اور بحرالكاہل كے مسلمان جوانوں كا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Bru Direct" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برونائی كے وزير ثقافت "مندی عبدالرحمن" نے ۴ جنوری كو اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كا مقصد ايشيائی اور بحرالكاہل كے ممالك كے مسلمانوں كے درميان روابط كو فروغ دينے میں مسلمان جوانوں كے كردار كی ضرورت پر زور دينا ہے اور اس سيمينار كا موضوع "فضيلتوں كے فروغ كے لئے مسلمان جوانوں كی وحدت" ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں برونائی، انڈونيشيا، ملائيشيا، سنگاپور، كمبوڈيا، تھائی لينڈ، من مار، فلپائن، ويت نام اور لاؤس كے اعلی تعليمی اداروں، غير سركاری آرگنائزيشنز، سركاری اداروں اور وزارت خانوں میں مشغول ۳۵۰ سے زائد مسلمان جوان شركت كریں گے۔
عبدالرحمن نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مسلمان جوانوں كو قرآن كريم كی تعليمات سے استفادہ كرنے كی ترغيب دلانا اور جوانون كے نظريات اور اعتقادات پر تبادلہ خيال كرنا ہے۔
519023

نظرات بینندگان
captcha