افغانستان میں حضرت علی(ع) سے منسوب حرم كی تعمير نو

IQNA

14:16 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869647

افغانستان میں حضرت علی(ع) سے منسوب حرم كی تعمير نو

فن وثقافت گروپ: افغانستان كے صوبہ بلخ كے شہر مزار شريف میں حضرت علی (ع) سے منسوب حرم كے صحن كے كچھ حصے كی تعمير نو كی جا رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق مزار شريف میں حضرت علی(ع) سے منسوب حرم كے انچارج عتيق اللہ انصاری نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ طے یہ پايا ہے كہ اس حرم كے صحن میں موجود پانی كے حوض وغيرہ كی تعمير نو كی جائے۔
اس كے علاوہ انہوں نے اس حرم كے ساونڈ سسٹم میں تبديلی كی خبر ديتے ہوئے كہا ہے كہ مزار شريف میں موجود ايرانی قونصلیٹ خانہ نے اس حرم كے قالين اور كارپٹ كو تبديل كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
518956

نظرات بینندگان
captcha