بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الامارات اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے الھلال اسلامی بينك كے ايك افسر "محمد زقوت" نے اس سلسلے میں كہا ہےكہ اس دو روزہ نمائش میں لوگوں كو اسلامی شريعت كے مطابق سہوليات فراہم كرنے كے بارے میں امارات كے الھلال اسلامی بينك كی خدمات كو پيش كيا جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش كے ديگر موضوعات میں سے امارات كی پائيدارتوسيع میں "الھلال" اسلامی بينك كی شركت اور علاقائی اور مقامی سطح پر ثقافتی، اقتصادی اور آبادياتی توسيع اور ترقی میں اس بينك كی حمايت كو پيش كيا جائے گا۔
518944