انجمن علمائے فلسطين كی جانب سے مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار كی تعمير كی مذمت

IQNA

14:21 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869659

انجمن علمائے فلسطين كی جانب سے مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار كی تعمير كی مذمت

بين الاقوامی گروپ: انجمن علمائے فلسطين كے سربراہ "شيخ حامد البتاوی" نے مصر اور غزہ كے درميان لوہے كی ديوار كی تعمير كو اسلام اور مسلمانوں كی اہانت قرار ديتے ہوئے اس اقدام كی مذمت كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "timeturk" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے حكومت مصر كے اس فيصلے پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہےكہ اس قسم كے اقدام نے سب لوگوں كو حيران كر ديا ہے اور اس فيصلے كا مطلب ان تمام لوگوں كے سامنے سر تسليم خم كرنا ہے جو غزہ اور فلسطينی عوام كو بھوكا اور منزوی كرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اربوں انسانوں كی آنكھوں كے سامنے فلسطين كے مظلوم عوام، انسانوں كی ابتدائی ضروريات سے محروم ہیں اور ان كے گھروں كی تعمير كی اجازت نہیں دی جا رہی اور اب ہم ديكھتے ہیں كہ لوہے كی ديوار تعمير كرے فلسطينيوں كو اس دنيا سے كٹ آف كيا جا رہا ہے۔
519000

نظرات بینندگان
captcha