مراكش میں كتاب "خلاصہ تفسير آيات قرآن كريم" كی اشاعت

IQNA

مراكش میں كتاب "خلاصہ تفسير آيات قرآن كريم" كی اشاعت

14:22 - January 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1869661
بين الاقوامی گروپ: مراكش كے شہر "رباط" كے "الامان" پبليكيشنز كی كوششوں سے قرآن كريم كے ۲۶ سے ۳۰ سپاروں كی تفسير پر مشتمل كتاب "خلاصہ تفسير آيات قرآن كريم" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكشی روزنامہ "المغربیہ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كو مراكش كی اعلی كونسل كے ركن اور "وجدہ" شہر كی مقامی علمی كونسل كے سربراہ "مصطفی بن حمزہ" نے تحرير كيا ہے اور یہ كتاب ۴۲۳ صفحات پر مشتمل ہے۔
مراكش كے یہ مفسر اور قرآنی محقق كئی سالوں سے "رباط" كی كئی مساجد میں تفسير قرآن كريم كی تدريس كرتے رہے ہیں اور یہ ان كی پہلی كتاب ہے۔
مولف نے اس كتاب میں قرآنی آيات كی تفسير كے لئےعلمی زبان سے استفادہ كرنے كی كوشش كی ہے اور خشك ادبی الفاظ استعمال كرنے سے گريز كيا ہے۔
518876
نظرات بینندگان
captcha