اسپين كی اسلامی انجمنوں كی يونين كی نشست كا انعقاد

IQNA

اسپين كی اسلامی انجمنوں كی يونين كی نشست كا انعقاد

17:59 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869914
بين الاقوامی گروپ: اسپين كے دارالحكومت میڈرڈ میں ۵ جنوری كو اس ملك كی اسلامی انجمنوں كی يونين (ucide) كی ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ucide كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسپين كے مختلف شہروں كی اسلامی انجمنوں كے نمائندوں كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست كے شركاء نے دينی مدارس كے عہديداروں اور ائمہ جماعت كے خصوصی تعليمی كورس كے انعقاد كی كيفيت كے بارے میں تجاويز دی ہیں۔
اس كے علاوہ اس نشست میں ۲۰۱۰ء كے پہلے تين مہينوں میں ان اسلامی انجمنوں كی يونين كی سرگرميوں اور پروگراموں كا جائزہ ليا گيا ہے اور ان سے كچھ پروگراموں كی منظوری دی گئی ہے۔
ياد رہے كہ آيسسكو كی كوششوں سے اسپين كے دارالحكومت میڈرڈ میں ۱۱ سے ۱۵ جنوری كو اسلامی سكولوں كے اساتذہ اور ائمہ جماعات كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
519541

نظرات بینندگان
captcha