كتاب "قيروان" اسلام كا افتخار" كو تيونس كا ادبی انعام عطا كيا گيا ہے

IQNA

كتاب "قيروان" اسلام كا افتخار" كو تيونس كا ادبی انعام عطا كيا گيا ہے

18:03 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869925
بين الاقوامی گروپ: يونيورسٹی كے پروفيسر اور مورج "فوزی محفوظ" كی تاليف كتاب "قيروان، اسلام كا افتخار" كو ۲۰۰۹ء كی بہترين كتاب كے طور پر تيونس كے ثقافتی انسٹیٹيوٹ "بولينا گروپ ہولڈنگ (PGH)" كی طرف سے ادبی انعام ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے tunisiesoir كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "بولينا" انسٹیٹيوٹ "۲۰۰۹ء میں قيروان عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت" كے موضوع پر چوتھا ادبی مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں اس شہر كے بے نياز اور غنی تمدن و تاريخ كے بارے میں كتابیں لكھنے والے مولفين نے شركت كی ہے۔
كتاب "قيروان، اسلام كا افتخار" فرانسيسی زبان میں ہے اور ۱۹۰ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كتاب میں ساتویں صدی سے آج تك اس شہر كی تاريخ كو تحرير كيا گيا ہے۔
بولينا انسٹیٹيوٹ نے اس كتاب كی اشاعت اور تقسيم كی ذمہ داری قبول كی ہے۔
519698

نظرات بینندگان
captcha