بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمود الھباش نے ۵ جنوری كو اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ الخليل شہر كی "ابراہيمی" مسجد سے اذان دينے پر پابندی اس بات كا غماز ہے كہ صہيونی حكومت دينی اور عبادی شعائر كی انجام دہی كی آزادی كے بارے میں بين الاقوامی قوانين كی پابند نہیں ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ صہيونی حكومت نے بے بنياد اور باطل دعووں كی بنا پر كہا كہ اذان كی آواز الخليل شہر كے مقيم یہوديوں كے لئے باعث اذيت ہے، اس مسجد سے اذان دينے پر پابندی لگا دی ہے اور اس نے مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كرنے كے ساتھ ساتھ تمام بين الاقوامی قوانين كی خلاف ورزی كی ہے۔
انہوں نےآخر میں بين الاقوامی اور اسلامی آرگنائزيشنز سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ مسئلہ میں فوراً مداخلت كر كے صہيونی حكومت كو اس قسم كے اقدامات سے روكیں۔
519704