بيروت میں "سائنسی مسائل میں قرآن اعجاز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيروت میں "سائنسی مسائل میں قرآن اعجاز" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

18:06 - January 07, 2010
خبر کا کوڈ: 1869932
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كے دارالحكومت بيروت میں ۷ جنوری كو سائنسی مسائل میں اعجاز قرآن وسنت نبوی(ص) كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار "قرآن وسنت كے علمی حقائق كی بنا پر ترقی يافتہ علمی اور دينی ماحول كی جانب سے عنوان سے ۷ جنوری كو منعقد ہو رہا ہے جس كے انعقاد كے لئے انجمن عالمی اسلام سے وابستہ اعجاز علمی قرآن وسنت كی عالمی انجمن، لبنان كے دارالافتاء اور بيروت میں انجمن اعجاز سائنسی قرآن وسنت نے تعاون كيا ہے اور اس سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك كے قرآنی محققين شركت كر رہے ہیں یہ سيمينار لبنانی وزير اعظم سعدالحريری كی صدارت اور اس ملك كے مفتی محمد رشيد راغب قبانی كی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے۔ اس سيمينار میں "قرآن كريم كا اعجاز بيانی"، "فقہی اعجاز"، "میڈيكل اعجاز"، "نجومی وفلكی اعجاز"، "شناخت زمين كے علوم میں اعجاز قرآن كريم"، "شناخت زندگی كا اعجاز" اور "سمندری علوم میں اعجاز قرآن كريم" كے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔ اس كے علاوہ مختلف موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی اور اس سيمينار كا اختتامی پروگرام ۹ جنوری بروز ہفتہ كو منعقد ہو گا۔
519575

نظرات بینندگان
captcha