سعودی عرب میں "تصحيح قرائت قرآن كريم" نامی تخصصی نشست كا اہتمام

IQNA

سعودی عرب میں "تصحيح قرائت قرآن كريم" نامی تخصصی نشست كا اہتمام

12:26 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870420
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبے "طائف" كی خيراتی انجمن كی كوششوں سے "قرآن كے ذريعے كمال پر پہنچو" كے عنوان سے "تصحيح قرائت قرآن كريم" نامی تيسری تخصصی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی روزنامہ "الندوۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۹ سے ۱۳ جنوری تك منعقد ہونے والی اس نشست كا مقصد قرآن كريم كی صحيح قرائت كے لئے شركاء كی صلاحتيوں میں اضافہ كرنا ہے۔
اس پانچ روزہ نشست میں تجويد و ترتيل قرآن كريم اور قرآن كريم كے سائنسی اعجاز جيسے مختلف قرآنی موضوعات كے بارے میں تحقيق كے طريقہ كار سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
520099

نظرات بینندگان
captcha