دمشق میں "اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں" كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:15 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870471

دمشق میں "اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں" كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

فن و ثقافت گروپ: سوریہ كے دارالحكومت دمشق كے "فورسيزن" ہوٹل میں ۱۵ اور ۱۶ مارچ كو "اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں" كے موضوع پر پانچواں بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كے روزنامہ "تشرين" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كے مركزی بينك كے سربراہ "اديب ميالہ" كی صدارت میں منعقد ہونے والا سيمينار "عالمی معاشی بحران كے سائے میں اسلامی بينك كاری كی كاميابی" كے نعرے كے ساتھ منعقد ہو گا۔
اس سيمينار میں سوئٹزرلينڈ، جرمنی، فرانس، ہندوستان، برطانیہ، ملائيشيا، قطر، امارات، سعودی عرب، بحرين، يمن، پاكستان، سوڈان، كويت، فلسطين، اردن، لبنان اور سوریہ كے اسلامی مالی انسٹیٹيوٹز اور بينكوں كے ۸۰۰ سے زائد بينكی مسائل كے ماہرين، سربراہ اور عہدہ دار شركت كریں گے۔
اس سيمينار كے شركاء "بيمہ كو درپيش چيلنجز"، "بينكوں كے ملازمين، واقعيت اور ضرورت"، "اسلامی بينكوں میں اليكٹرانك سہوليات" اور "عالمی معاشی بحران كے سائے میں اسلامی بينك كاری" جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كریں گے۔
520355

نظرات بینندگان
captcha