مصر میں كتاب "اعراب القرآن الكريم وبيان معانیہ" كی اشاعت

IQNA

13:13 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870472

مصر میں كتاب "اعراب القرآن الكريم وبيان معانیہ" كی اشاعت

بين الاقوامی گروپ: قاہرہ میں طلباء كو اعراب قرآن كريم كی عام اور سادہ زبان میں تعليم دينے كی غرض سے كتاب "اعراب القرآن الكريم وبيان معانیہ" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مذكورہ كتاب ايك اہم ترين اور جديد ترين كتاب ہے جيسے الازہر يونيورسٹی كے علوم قرآن كے استاد "محمد حسين عثمان" نے تحرير كيا ہے۔
اس كتاب كے مولف نے اس كتاب میں لكھا ہے كہ قرآن كريم كے معانی كا فہم اور اس كے اہداف و اغراض كی وضاحت كا بہترين ذريعہ اعراب قرآن كريم اور قرآن كريم كی مختلف قرائتوں كی وجوہات كا جائزہ لينا ہے۔
محمد حسن عثمان نے اس كتاب میں اعراب قرآن كريم كی تفصيلات كا جائزہ ليتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے كہ اعراب ايك اہم پہلو اور زاویہ ہے كہ فقہاء اور مفسرين قرآن اور محدثين كو اس پر خصوصی توجہ دينی چاہیے كيونكہ اعراب كے مختلف ہونے كی وجہ سے معنی میں تبديلی آ جاتی ہے۔
520558

نظرات بینندگان
captcha