سعودی عرب میں "اسلام كی خدمت" نامی بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كرنے والوں كا اعلان

IQNA

12:42 - January 10, 2010
خبر کا کوڈ: 1871040

سعودی عرب میں "اسلام كی خدمت" نامی بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كرنے والوں كا اعلان

بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں ۹ جنوری كو "اسلام كی خدمت" نامی بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كرنے والوں كا اعلان كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سعودی روزنامہ "عكاظ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملك فيصل بين الاقوامی ايوارڈ انجمن كے سربراہ "خالد فيصل" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ سعودی عرب كے وليعہد "سلطان بن عبدالعزيز" كی جانب سے اسلام كی خدمت نامی بين الاقوامی ايوارڈ حاصل كرنے والوں كا اعلان كيا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ رياض شہر كے "الخزامی" ہال میں خيراتی انجمن "ملك فيصل" كے توسط سے ۱۱ جنوری كو ايك پروگرام كے دوران ان منتخب افراد كی قدردانی كی جائے گی۔
خالد فيصل نے مزيد كہا كہ یہ بين الاقوامی ايوارڈ ہر سال مختلف مضامين دنيا كے مختلف ممالك كے محققين اسلامی موضوعات پر اپنی تاليفات اور تحقيقات كو رياض میں ارسال كرتے ہیں۔
520889
نظرات بینندگان
captcha