بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "عبدالرزاق الشايجی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس بين الاقوامی سيمينار دنيا كے مختلف ممالك كے اسلامی بينك كاری اور مالی واسلامی امور كے ماہرين اور متفكرين شركت كر رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ سيمينار كويت كی اسلامی سرمایہ كاری كی كمیٹی "المشورۃ والرایۃ" كی كوششوں اور لندن كے مالی اور اسلامی صنعتی سنٹر كے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے اور اس سيمينار كا مقصد اسلامی سرمایہ كاری كو دنيا میں روشن كروانا ہے۔
اس سيمينار كے ساتھ ساتھ كويت میں اسلامی بينك كاری كی صنعت سے شركاء كو آگاہ كرنے كے لئے ايك تعليمی وركشاپ بھی منعقد ہو رہی ہے جس میں كويت كے بعض ماہرين اقتصاد تقرير كریں گے۔
521787