بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے umma-united كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں تہذيبوں كے مابين گفتگو كی عالمی انجمن كےسيكرٹری جنرل "عبداللہ بن منصور" اور امينز كے مقيم بعض مسلمان شركت كریں گے۔
اس ايك روزہ سيمينار میں قومی تشخص كے مفہوم، غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمانوں كی مشكلات، اسلامی يا قومی تشخص كی حفاظت اور تشخص كے مفہوم كے بارے میں نظريات كے اختلاف جيسے موضوعات كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
521960