امريكی رياست ورجينا میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

15:05 - January 12, 2010
خبر کا کوڈ: 1872118

امريكی رياست ورجينا میں قرائت قرآن كريم كے مقابلے كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست ورجينا كے شہر واشنگٹن میں ۱۰ اپريل كو قرائت قرآن كريم كا تيسرا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "datweb" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ واشنگٹن كی قرائت قرآن فاؤنڈيشن كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس مقابلے میں واشنگٹن كے تمام اسلامی سنٹرز اور تعليمی مراكز اور"تحفيظ القرآن" سكولوں كے طلباء و طالبات شركت كریں گے۔
اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد قرآنی مفاہيم كی ترويج، قرائت قرآن كريم كی سطح كو بلند كرنا، حفظ اور قرائت قرآن كريم كی ترويج كے لئے مسلمان جوانوں كو رغبت دلانا اور اس شہر كی قرآنی صلاحيتوں سے آگاہی حاصل كرنا ہے۔
521997

نظرات بینندگان
captcha