اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين پانچ علمی اور تخصصی كميشنز افتتاح كر رہی ہے

IQNA

اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين پانچ علمی اور تخصصی كميشنز افتتاح كر رہی ہے

14:24 - January 13, 2010
خبر کا کوڈ: 1872544
بين الاقوامی گروپ: اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كے سيكرٹری جنرل "جعفر عبدالسلام" نے عنقريب اس يونين سے وابستہ پانچ علمی اور تخصصی كميشن كی تاسيس كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جعفر عبدالسلام نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اسلامی يونيورسٹيوں كی يونين كےتوسط سے میڈيكل فقہ كميشن، ماحوليات كميشن، اصول فقہ كميشن، خواتين كميشن اور اسلامی سماجی علوم كميشن تاسيس ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كميشنز كی اہم ترين ذمہ داری اسلامی نقطہ نظر كے تحت علمی كتب كو تدوين كرنا ہے اور ان كميشنز كی ذمہ داری ہے كہ وہ اپنے تخصصی موضوعات كے بارے میں سيمينار اور نشستیں منعقد كرتے ہوئے تخصصی ميدان میں اسلامی نقطہ نظرات كی وضاحت كریں۔
522365

نظرات بینندگان
captcha