بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی براثا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كو شيعہ طالب علم "سعيد رشيد زميزم" نے تحرير اور آستان مقدس حرم مطہر امام حسين علیہ السلام نے شائع كيا ہے۔
مولف نے اس كتاب میں امام حسين علیہ السلام كی زوجات اور اولاد كی سيرۃ كا تجزیہ وتحليل كيا ہے اور در حقيقت یہ كتاب حسينی(ع) انسائيكلوپیڈيا كی چھٹی جلد ہے۔
اس عراقی مولف نے اس كتاب كے مطالب اور موضوعات كو جمع كرنے كے لئے ۸۱ سےزائد معتبر اسلامی كتابوں اور مأخذ سے استفادہ كيا ہے اور نجف اشرف كے ايك عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين "باقر شريف القرشی" نے اس كتاب كے ديباچے كو تحرير كيا ہے۔
522386