غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير میں مصر كے اقدام كے خلاف امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشينز كی شديد نكتہ چينی

IQNA

12:24 - January 14, 2010
خبر کا کوڈ: 1872835

غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير میں مصر كے اقدام كے خلاف امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشينز كی شديد نكتہ چينی

بين الاقوامی گروپ: امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشنز كے اتحاد نے اپنے ايك بيانیے میں حكومت مصر كے فلسطينيوں كے ساتھ غلط برتاؤ اور غزہ كی پٹی میں فولادی ديوار كی تعمير پر شديد نكتہ چينی كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشنز نے ۱۲ جنوری كو شائع ہونے والے اس بيانیے میں حكومت مصر سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ غزہ كی پٹی میں میڈيكل اور غذائی امداد لے جانے كی اجازت دے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ غزہ كی پٹی كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كے لئے مصر كا اقدام باعث بنے كہ غزہ میں محاصرہ ہونے والے فلسطينيوں كی امداد كے تمام راستے بند ہو جائیں۔
اس اتحاد نے اپنے اس بيانیے میں ان اسلامی آرگنائزيشن كے قائدين كی غزہ كی سرحد پر فولادی ديوار كی تعمير كا جائزہ لينے كے لئے واشنگٹن میں مصر كے سفير سے ملاقات كی خبر دی ہے۔
522985

نظرات بینندگان
captcha