بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت ورزش اور جوان كی ميزبانی میں منعقد ہونے والے فيسٹيول میں جوانوں كی آرٹ، ثقافتی اور علمی ميدانوں میں ايران كے اسلامی انقلاب كے كارناموں كو پيش كيا جائے گا۔
اسی طرح لبنان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد حسين رئيس زادہ" نے ايرانی سفارت خانے كے سفير "حسينيان" اور ثقافتی امور سے وابستہ "صالحی نيا" ۱۱ جنوری لبنان كے وزير ورزش اور جوان "علی عبداللہ" سے اس فيسٹيول كے انعقاد كے سلسلے میں ملاقات كی ہے لبنانی وزير نے اس ملاقات كے دوران اسلامی جمہوريت ايران كے كارناموں اور ترقيوں كی تعريف كرتے ہوئے اس فيسٹيول كو لبنانی جوانوں كی ايرانی جوانوں كے كارناموں اور سرگرميوں سے آگاہی كا بہترين موقع قرار ديا ہے۔
522938