بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "القبس" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے قرآنی مقابلوں كا انتخابی اور آخری مرحلہ اس ملك كی بہت بڑی مسجد میں اختتام پذير ہوا ہے جس میں كويت كی وزارت اوقاف كے اسلامی تحقيقاتی اور قرآنی امور كے مشير "عبداللہ مہدی البراك" نے شركت كی ہے۔
عبداللہ مہدی البراك نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۱ مارچ كو امير كويت "صباح الاحمد الجابر الصباح" كی صدارت اور اس ملت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كی كوششوں سے دس دن تك منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے دنيا میں كويت كا تہذيب وتمدن كا چہرہ آشكار ہو گا جو قرآنی تعليمات سے لیے گئے معتدل اور ميانہ رو تفكر كے استحكام كا باعث ہے۔
523019