بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "حديث مقاومت" نامی دوسرے بين الاقوامی فلمی فيسٹيول كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست عالمی چينل الكوثر كی جانب سے منعقد ہو رہی ہے جس میں مطبوعات، لبنان كے ٹی وی چينلز اور بيروت میں مقيم ايرانی خبررساں ايجنسيوں كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
"حديث مقاومت" نامی دوسرے بين الاقوامی فلمی فيسٹيول كے سيكرٹری "ابراہيم عليبرزی" نے اس پريس كانفرنس میں اس فيسٹيول كی كيفيت كے بارے میں ايك جامع رپورٹ پيش كی اور اس طرح اس فيسٹيول كے انعقاد كی تفصيلات اور اہداف كی وضاحت كی ہے۔
یہ پريس كانفرنس ۱۴ جنوری بروز جمعرات كوبيروت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے مقام پر منعقد ہو رہی ہے۔
523008