امان میں "اسلام اور مغرب كی نظر میں عورت كی آزادی" كے موضوع پر نشست كا اہتمام
فن وثقافت گروپ: اردن كے دارالحكومت "امان" میں ۱۷ جنوری كو "اسلام اور مغرب كی نظر میں عورت كی آزادی" كے موضوع پر ايك نشست كا اہتمام كيا گيا ہے جس میں قرآن كے سائنسی اعجاز كے استاد "محمد راتب نابلسی" شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نشست امان كی اسلامی ثقافتی انجمن "الدستور" میں منعقد ہو رہی ہے۔
اردن كے روزنامہ "الدستور" كے ایڈیٹر "محمد حسن التل" نے اس نشست میں اردنی شہريوں كو شركت كی دعوت ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں تمام لوگ شركت كر سكتے ہیں۔
523428