سعودی عرب كے خطباء اور ائمہ مساجد كے خصوصی علمی كورس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب كے خطباء اور ائمہ مساجد كے خصوصی علمی كورس كا آغاز

13:18 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874038
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر دمام كی يونيورسٹی كے ہال میں ۱۶ جنوری كو اس ملك كے خطباء اور ائمہ مساجد كے ۳۹ویں خصوصی علمی كورس كی سرگرميوں كا آغاز ہوا ہے جو دو ہفتے تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الدمام يونيورسٹی كے شعبہ مطالعات اسلامی كی كوششوں اور مدينہ منورہ كی "طيبہ" يونيورسٹی كے خطباء اور ائمہ مساجد كے اعلی مركز كے تعاون سے یہ علمی اور تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
اس علمی كورس میں امام مسجد اور خطيب كو در پيش مشكلات اور مسائل، خاص طور پر جمعہ اور اعياد كے خطبوں كی اہميت اور خطبہ اور خطابت كے بعض اصول ومبانی كا جائزہ ليا جائے گا اور اس كے اختتام پر شركاء كو مدينہ كی طيبہ يونيورسٹی كی جانب سے معتبر تعليمی سرٹيفكیٹ ديا جائے گا۔
524046

نظرات بینندگان
captcha