برونائی میں "اسلام اور عالمی صلح" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

برونائی میں "اسلام اور عالمی صلح" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:19 - January 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1874040
بين الاقوامی گروپ: برونائی میں ۲۴ اور ۲۵ فروری كو "اسلام اور عالمی صلح" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "unissa"سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار برونائی كے "اصول دين" كالج اور "سلطان شريف علی" يونيورسٹی كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے اور ملائيشيا كے اسلامی انسٹیٹيوٹ "حضری" كے انچارج پروفيسر "اسماعيل ابراہيم" اس سيمينار سے خطاب كریں گے۔
اس سيمينار میں "عالمی امن اور معاشرے، عالمی امن كی آزادی، امتيازی نسلی سلوك، اقليت معاشروں، كئی نسلوں پر مشتمل معاشروں، سماجی عدل وانصاف، خاندان اور معاشرے پر تاثيرات" عالمی امن اور معيشت، عالمی امن كا اقتصادی ترقی كام، مالكيت، ثروت اور پروڈكشن كے ماخذ"، "عالمی امن اور تفكر اور خلاقيت"، دينی انحراف، موجودہ دنيا كے چيلنجز اور شدت پسندی اور كشيدگی كا مقابلہ كرنے پر عالمی امن كی تاثيرات" جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
524192

نظرات بینندگان
captcha